28 نومبر 2011 - 20:30

یمن کی نوبل انعام یافتہ رہنما توکل کرمان نے ہیگ کی عالمی عدالت سے اپیل کی ہے کہ یمن کے ڈکٹیٹر علی عبداللہ صالح پر مقدمہ چلائے۔

ابنا:  توکل کرمان نے ہیگ میں عالمی فوجداری عدالت کے سربراہ لوئیس مورنو اوکامبو سے ملاقات سے پہلے صحافیوں سے کہا کہ وہ اس وجہ سے ہیگ آئی ہیں تاکہ مسٹر اوکامبو سے یہ اپیل کرسکیں کہ وہ اپنے اختیارات سے استفادہ کرتے ہوئے عالمی برادری اور سلامتی کونسل کو علی عبداللہ صالح پر مقدمہ چلانے کے لئے راضی کریں۔ انہوں نے کہا کہ میں اس وجہ سے یہاں آئی ہوں کہ اس بات پر تاکید کروں کہ ڈکٹیٹروں سے نمٹنے کا یہ واحد راستہ ہے۔قابل ذکر ہے کہ یمن کے عوام رواں برس کے آغاز سے ڈکٹیٹر علی عبداللہ صالح کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔ علی عبداللہ صالح کو یمن پر حکومت کرتے ہوئے تینتیس برس ہوچکے ہیں۔ ........

/169